کراچی، لیاری کلاکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 گینگ وار ملزمان ہلاک ہو گئے

کراچی، لیاری کلاکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 گینگ وار ملزمان ہلاک ہو گئے
مبینہ پولیس مقابلے میں 3 گینگ وار ملزمان ہلاک، اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 گینگ وار ملزمان ہلاک ہو گئے۔ ان سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔


کراچی کے علاقے کلاکوٹ میں غریب شاہ مزار کے قریب مسلم لیگ ن ساؤتھ کے نائب صدر عقیل رحمانی کے گھرپر گینگ وار ملزمان نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں عقیل رحمانی کو 6 گولیاں لگیں۔انہیں تشویش ناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرا دی

حملہ آوروں پر عقیل کے گارڈز نے بھی جوابی فائرنگ کی جس سے حملہ آور اسد اور عثمان زخمی ہو گئے۔ بھاگنے کی کوشش کے دوران عوام نے پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے ان پر دستی بم سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں راہگیر عمران زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور ملزم اسد اور عثمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

عقیل رحمانی پر زاہد لاڈلہ کا یہ آٹھواں حملہ تھا اس سے قبل ہونے والے حملوں کے مقدمات کلالوٹ تھانے میں درج ہیں جن میں زاہد لاڈلہ نامزد ملزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب میں اصلاحات لانے کی مخالفت نواز شریف نے کی تھی: بلاول بھٹو

واقعے کے بعد پولیس نے کلاکوٹ میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزمان ہلاک ہو گئے۔ فوری طور پر ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ہلاک ملزمان کے عقیل رحمانی پر حملے میں ملوث ہونے کو پولیس ثابت نہیں کر سکی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں