نوجوت سنگھ سندھو پر آوارہ بیل کا حملہ، زخمی ہونے سے بچ گئے

نوجوت سنگھ سندھو پر آوارہ بیل کا حملہ، زخمی ہونے سے بچ گئے
کیپشن: نوجوت سنگھ سندھو امرتسر میں ایک آوارہ بیل کے حملے میں زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ این ڈی ٹی وی

امرتسر: کرکٹر سے سیاستدان بننے والے بھارتی پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سندھو گزشتہ روز امرتسر میں ایک آوارہ بیل کے حملے میں زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے۔ وہ ایک گوردوارے کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔

نوجوت سنگھ سندھو امرتسر میں درگیانہ ٹیمپل کی تزئین و آرائش کا جائزہ لینے کے بعد جیسے ہی ٹیمپل سے باہر آئے تو میڈیا کے نمائندوں نے انہیں گھیر لیا۔ اسی دوران ایک آوارہ بیل بھی وہاں آ ٹپکا اور مجمے پر حملہ کر دیا۔

مزید پڑھیں: آکسفورڈ یونیورسٹی سے برطانوی وزیراعظم ٹیرزامے کی تصویر ہٹا دی گئی

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوت سنگھ سندھو اس حملے میں بال بال بچ گئے جبکہ میڈیا کے دو نمائندوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ واضح رہے کہ نوجوت سنگھ کی وزارت نے گزشتہ سال جانور پالنے پر ٹیکس عائد کر دیا تھا۔ ہوسکتا ہے یہ آوارہ بیل اسی کا انتقام لینا چاہتا ہو۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں