نیب بہت سے معاملات پر اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے، نواز شریف

نیب بہت سے معاملات پر اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے، نواز شریف
کیپشن: ملک میں قانون کی حکمرانی چلنی چاہیے آمریت کے قوانین کی نہیں، نواز شریف۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: نواز شریف نے چیئرمین نیب کے حوالے سے وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں بیان کو خوش آئند قرار دے دیا۔احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سابق وزیراعظم نے کہا نیب ڈکٹیٹر کا قانون ہے اور ملک میں قانون کی حکمرانی چلنی چاہیے آمریت کے قوانین کی نہیں۔ نیب بہت سے معاملات پر اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا اب فیصلہ کرنے کا وقت ہے کہ اس ملک میں جمہوری حکومتوں کے قانون چلیں گے یا ڈکٹیٹر کے بنائے ہوئے قانون؟۔ ڈکٹیٹر شپ کے قوانین کو ختم کرنے کے بارے میں ہمیں جلد فیصلہ کرنا ہو گا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرا دی

انہوں نے کہا جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی میں کون شامل ہوا میں تو کسی کو نہیں جانتا لیکن جو مرضی جہاں جائے عوام ہمارے ساتھ ہیں۔ نیب ریفرنسز ٹرائل کی مدت میں تو سیع پر نواز شریف نے کہا واجد ضیاء کے صندوق تین ماہ سے آ رہے ہیں۔

آٹھ ماہ گزر گئے ان میں سے کچھ نہیں ملا  اگر کوئی ثبوت ہوتا تو پہلے دس دن میں سامنے آ سکتا تھا۔ جب تک نیب کو ثبوت نہیں مل جاتے ٹرائل آگے بڑھتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری نثار نے الیکشن کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا

یاد رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ نے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف دائر تین نیب ریفرنسز میں ٹرائل مکمل کرنے کی مدت 9 جون تک بڑھا دی تھی۔ ریفرنسز میں ٹرائل مکمل کرنے کے لئے دی گئی گزشتہ مدت 12 مئی کو ختم ہو رہی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں