امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر پابندی

امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر پابندی
کیپشن: امریکی وزارت خارجہ نے پاکستانی سفارتخانے کو نوٹس جاری کر دیا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پابندی کا اطلاق کل سے ہوگا۔ امریکی وزارت خارجہ نے پاکستانی سفارتخانے کو نوٹس جاری کر دیا ۔

پابندی کا اطلاق واشنگٹن کے پاکستانی سفارتخانے اور امریکا میں پاکستان کے چاروں قونصلیٹس پر ہو گا۔ پاکستانی سفارتکا روں کو 25 میل کی حدود میں رہنے کی ہدایت کی ہے اور حدود سے باہر جانے کے لئے امریکی وزارت خارجہ سے 5 دن پہلے اجازت لینا ہو گی۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس نے وکلاء کی جعلی ڈگریوں پر از خود نوٹس لے لیا

یاد رہے گزشہ ماہ بھی پاپندی لگائی گئی تھی۔ ایک انٹرویومیں امریکا کے معاون نائب وزیرِ خارجہ برائے سیاسی امور تھامس شینن نے کہا تھا کہ امریکہ نے یہ پابندی پاکستان کی جانب سے امریکی سفارت کاروں کی بلا اجازت نقل و حرکت پر عائد پابندی کے جواب میں لگائی ہے۔

تھامس شینن نے کہا کہ سفارت کاری میں اس طرح کے اقدامات معمول کی بات ہیں۔ پاکستان میں تعینات امریکی سفارت کاروں کو اپنے مقام سے دور سفر کرنے سے قبل پاکستان کی حکومت کو مطلع کرنا پڑتا ہے جس کے جواب میں امریکا نے بھی اپنے ہاں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کو اس کا پابندکیا ہے کہ وہ بغیر بتائے سفر نہ کریں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں