عرفان انصاری کیخلاف کھلاڑیوں کو اُکسانے اور عدم تعاون پر چارج شیٹ جاری

عرفان انصاری کیخلاف کھلاڑیوں کو اُکسانے اور عدم تعاون پر چارج شیٹ جاری
عرفان انصاری کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے 14 روز کے اندر جواب طلب کر لیا گیا۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شارجہ کے کرکٹ آرگنائزر عرفان انصاری کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے 14 روز کے اندر جواب طلب کر لیا۔ عرفان انصاری وہ ہیں جنہوں نے مبینہ طور پر گزشتہ برس پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو میچ فکسنگ پر اُکسانے کی کوشش کی تھی۔


عرفان انصاری کے خلاف کھلاڑیوں کو اُکسانے اور عدم تعاون پر چارج شیٹ جاری کی گئی ہے ان پر کوڈ آف کنڈیکٹ کی 2 شقوں کی 3 بار خلاف وزری کا الزام ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ عرفان انصاری کے ایک کلب اور انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک ہونے کی وجہ سے اینٹی کرپشن کا کوڈ لاگو ہوا۔

 مزید پڑھیں: آئرلینڈ میں ٹیم کو سنبھل کر کھیلنا ہوگا ،وقار یونس

ذرائع کا کہنا ہے کہ عرفان انصاری کے خلاف چارج شیٹ کا تعلق میچ فکسنگ کے لیے کپتان سرفراز احمد کو اُکسانے کے حوالے سے ہے۔ واضح رہے کہ سرفراز احمد کو عرفان انصاری نے مبینہ طور پر گزشتہ سال اکتوبر میں اسپاٹ فکسنگ پر اُکسایا تھا لیکن سرفراز احمد نے فوری طور پر پی سی بی کو اس بارے میں مطلع کر دیا تھا۔

آئی سی سی کے مطابق پہلے اکتوبر 2017 اور بعد ازاں فروری 2018 میں عرفان انصاری نے اینٹی کرپشن یونٹ کے ساتھ تعاون نہیں کیا جس کی وجہ سے ان پر اس شق کی 2 بار خلاف ورزی کا الزام ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں