پی ٹی اے کی چوری شدہ فون بلاک کرنے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرا دیا

پی ٹی اے کی چوری شدہ فون بلاک کرنے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرا دیا
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی ای) نے موبائل فون کی چوری کے سدباب کے لیے ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) سسٹم کا آغاز کردیا۔

پی ٹی اے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران چیئرمین پی ٹی اے محمد نوید نے آئی آر بی ایس سسٹم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ ایسی ڈیوائس حاصل کرلی گئی ہے، جس سے موبائل فون ڈیوائسز کی رجسٹریشن ہوسکے گی انہوں نے بتایا کہ ڈی آئی آر بی ایس کے آنے سے چوری شدہ ڈیوائسز کام نہیں کرسکیں گی، جس سے موبائل چوری کا خاتمہ ہوگا اور سروس کا معیار بھی بہتر ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی اے کا مزید کہنا تھا کہ ڈی آئی آر بی سسٹم سے اسمگلنگ کا خاتمہ ہوگا اور حکومت کے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔محمد نوید نے بتایا کہ ڈی آئی آر بی ایس سسٹم سے نہ صرف ٹیلی کام سیکٹر میں بہتری آئے گی بلکہ ٹیکس محصولات جمع کرنے اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے تعاون سے غیر قانونی ڈیوائسز پکڑنے میں مدد ملے گی انہوں نے بتایا کہ ڈی آئی آر بی ایس کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا جا رہا ہے، جو موبائل سسٹم سے منسلک ہوگا۔