'انسٹاگرام' دنیا کے بیشتر ممالک میں بند، صارفین مشکلات کا شکار

'انسٹاگرام' دنیا کے بیشتر ممالک میں بند، صارفین مشکلات کا شکار
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

نیویارک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'انسٹاگرام' دنیا کے بیشتر ممالک میں بند ہوگئی۔ صارفین نیوز فیڈ، تصاویر شیئر کرنے سے محروم ہوگئے۔

امریکا، جاپان اور یورپ کے بیشتر ممالک میں انسٹاگرام کے صارفین ویب سائٹ بند ہونے سے مشکلات کا شکار ہوگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین کو نیوز فیڈ، کسی تصویر کو لائک کرنے یا کسی پوسٹ پر تبصرہ کرنے جیسی سہولت میسر نہیں ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: خیبر پختونخواہ کا ہر چوتھا بچہ سکول نہیں جاتا : رپورٹ
 انسٹا گرام کو وسیع پیمانے پر سروس کی معطلی کا سامنا پہلے کبھی نہیں کرنا پڑا۔ انسٹاگرام کی سہولت بند ہونے پر صارفین نے سماجی رابطے کی متبادل ویب سائٹ کا رُخ کرنا شروع کر دیا ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ دنیا کی طاقتور ترین شخصیات میں شامل
 
 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں