نیب نے حمزہ شہباز کو طلب کرلیا

نیب نے حمزہ شہباز کو طلب کرلیا
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بعد ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو طلب کرلیا۔

نیب اعلامیے کے مطابق حمزہ شہباز کو صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں طلب کیا گیا ہے۔نیب حکام نے حمزہ شہباز کو 18 مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے جبکہ نیب لاہور کی جانب سے ان کو نوٹس بھجوا دیا گیا۔


واضح رہے کہ نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھی 4 جون کو صاف پانی منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کیلئے طلب کر رکھا ہے۔