سندھ حکومت نے3ماہ کا بجٹ پیش کردیا

سندھ حکومت نے3ماہ کا بجٹ پیش کردیا
کیپشن: فوٹو: فائل

کراچی : سندھ حکومت نے3ماہ کیلئے 11کھرب،44 ارب سے زائد کا بجٹ پیش کردیا، جس میں ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 343.90 ارب روپے، اور غیرترقیاتی بجٹ کا تخمینہ پورے سال کیلئے بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی بجٹ سندھ اسمبلی میں پیش کردیا ہے۔ انہوں نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ سندھ حکومت نے 11کھرب،44 ارب 44 کروڑ48 لاکھ رکھا گیا ہے۔سندھ حکومت نے 3 مہینے کا بجٹ ٹیکس فری دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018 گزشتہ دس سالوں سے بہتر رہا۔ 2018ئ میں دہشت گردی کاایک واقعہ رونما نہیں ہوا۔ سندھ سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ ہم نے وسیع ترقی کے ایجنڈے کوکامیابی سے مکمل کیا ہے۔ ہم نئے چیلنجزاورمقابلے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں۔ کراچی کی زندگی خوشحالی کی جانب آچکی، ایک بارپھرروشنیوں کا شہربن چکا ہے۔

ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 343.90 ارب روپے ہے۔غیرترقیاتی بجٹ کا تخمینہ پورے سال کیلئے بنایا ہے۔ غیرترقیاتی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں اور دیگرمراعات شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ 10مہینوں میں اب تک 423ارب روپے ملے ہیں۔2ماہ میں 175ارب آنا باقی ہیں۔فوج کی زیرنگرانی پولیس کی تربیت کیلئے 159بلین مختص کیے گئے ہیں۔ سندھ پولیس کیلئے 5.343ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

شہداءاور زخمی اہلکاروں کے لواحقین کیلئے دو ارب روپے رکھے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نئے ترقیاتی منصوبے اگلی حکومت پرچھوڑ دیے ہیں،موجودہ حکومت 714 اسکیموں کا ریکارڈ بنائے گی۔2008 اور 2009ئے بعد سندھ میں 14نئی یونیورسٹیاں قائم کی ہیں۔ محکمہ رواں مالی سال18-2017 میں714 منصوبوں کومکمل کر ےگا۔ پچھلےمالی سال17۔2016 میں اے ڈی پی کے 536 منصوبے مکمل کئے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت میں85ارب30کروڑروپےغیرترقیاتی اور ترقیاتی کاموں کیلئے15ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ دستاویزات کے مطابق سندھ حکومت بجٹ اخراجات پورےکرنے کیلئے بینکوں سے60ارب روپے کے قرضے لے گی۔ وفاق کی معاونت سےچلنےوالےمنصوبوں کیلئے 46ارب89کروڑروپے حاصل ہوں گے۔ اسی طرح سندھ کے جاری اخراجات کا تخمینہ773 ارب23 کروڑروپے لگایا گیا ہے۔