پہلی سپر کبڈی لیگ میں گجرات وارئیرز نے میدان مار لیا

پہلی سپر کبڈی لیگ میں گجرات وارئیرز نے میدان مار لیا
کیپشن: image by face book

لاہور:پہلی سپر کبڈی لیگ گجرات وارئیرز نے جیت لی ، فیصلہ کن معرکہ آرائی میں فاتح ٹیم نے فیصل آباد شیر دل کو 26-38 کے سکور سے شکست دی۔

تفصیلات کے مطابق پہلی سپر کبڈی لیگ گجرات وارئیرز نے اپنے نام کر لی ، فائنل میں فاتح ٹیم نے فیصل آباد شیر دل کی ٹیم کو زیر کیا ۔

میچ کا سکور 26-38 رہا ، میچ کے آغاز میں ہی گجرات وارئیرز کی ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور کھیل میں برتری حاصل کی جوکہ میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔