پی آئی اے کے طیارے کا انجن فیل، عمرہ زائرین گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکے رہے

پی آئی اے کے طیارے کا انجن فیل، عمرہ زائرین گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکے رہے
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: قومی ائیر لائن کے طیارے کا انجن فیل ہونے اور نجی ائیر لائنز کی پروازوں کی تاخیر کے باعث سینکڑوں عمرہ زائرین گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکے رہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی آئی اے کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز 759 کا انجن فیل ہو گیا جس کے بعد عمرہ زائرین کو طیارے سے اتار کر لاﺅنج میں منتقل کر دیا گیا جو گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکے رہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: خیبر پختونخواہ کا ہر چوتھا بچہ سکول نہیں جاتا : رپورٹ
 علاوہ ازیں نجی ائیر لائنز کی چار پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ ائیر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے عمرہ زائرین کو لاﺅنج میں نہ بٹھایا گیا جس کے باعث بچے، بزرگ اور خواتین عمرہ زائرین مرکزی ہال میں فرش پر بیٹھ کر روانگی کے لئے گرین سگنل ملنے کا انتظار کرتے رہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: چوہدری نثار پارٹی کا حصہ ہیں اور ن لیگ کے پلیٹ فارم سے ہی الیکشن لڑیں گے: شہباز شریف
 
 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں