شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات 12 جون کوہوگی:ڈونلڈ ٹرمپ

شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات 12 جون کوہوگی:ڈونلڈ ٹرمپ
کیپشن: image by face book

نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم لمحے کے انتظار میں کھڑی عوام کو نوید سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ سے 12 جون کو ملاقات کریں گے جوکہ سنگا پور میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کافی دیر سے بے چین شمالی کوریا کی عوام کو نوید سناتے ہوئے کہا کہ وہ شمالی کوریا کے صدر سے بارہ جون کو ملاقات کریں گے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سماجی روابط کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ شمالی کوریاسربراہ کم جونگ ان سے12جون کو ملاقات کروں گاانہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی بتایا کہ ملاقات سنگاپور میں ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دونوں اس ملاقات کو دنیا میں امن کے لیے اہم بنانے کی کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ ان کی شمالی کوریا کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کے لیے وقت اور جگہ کا تعین کرلیا گیاہے۔