بہتر کارکردگی کی بنا پر امام الحق کو سمیع اسلم پر ترجیح دی، سرفراز

بہتر کارکردگی کی بنا پر امام الحق کو سمیع اسلم پر ترجیح دی، سرفراز
کیپشن: فوٹو: فائل

ڈبلن : قومی ٹیم آئرش ٹیم کے خلاف تاریخ ساز ٹیسٹ میچ کل شروع کرے گی جس میں میں اوپنر امام الحق اور آل راو¿نڈر فہیم اشرف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے ۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں سمیع اسلم پر امام الحق پر اس لیے ترجیح دی گئی کیوں کہ وہ اس وقت اچھی فارم میں ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اگر میچ میں بارش ہوئی تو دونوں ٹیموں کو نقصان ہوگا۔سرفراز احمد نے کہا کہ نارتھمپٹن شائر کے خلاف چار روزہ میچ کھیلنے والی ٹیم ہی ڈبلن ٹیسٹ کھیلے گی۔آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں پانچ بولرز شامل ہوں گے جن میں تین فاسٹ بولرز ایک اسپنر شاداب خان اور آل راونڈر فہیم اشرف شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ امام الحق کو تجربہ کار اوپنر سمیع اسلم پر اس لیے ترجیح دی گئی ہے کیوں کہ سمیع اسلم کے مقابلے میں امام الحق اچھی بیٹنگ فارم میں ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ شاداب خان نے پریکٹس میچز میں اچھی بولنگ کی لیکن لیگ اسپنر یاسر شاہ کی کمی شدت سے محسوس ہوگی، امید کرتے ہیں کہ شاداب خان توقعات پوری کرتے ہوئے اچھا پر فارم کریں گے۔تمام کھلاڑی فٹ ہیں، آئر لینڈ کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ کا درجہ حاصل کرنے کے لئے طویل سفر طے کیا ہے اور وہ اس کے مستحق ہیں، پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد آئرلینڈ کی کرکٹ مزید اوپر آئے گی۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیسٹ سے قبل پریکٹس کے لیے زیادہ سے زیادہ میچز ملنے چاہئیں، پہلا میچ سرد موسم اور دوسرا گرم موسم میں ہوا، ہم نے برطانیہ آکر بھرپور پریکٹس کی ہے، میرے اور میری ٹیم کے لیے اعزاز ہے کہ ہم تاریخی ٹیسٹ میں شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسم پر کنٹرول کرنا ہمارے بس میں نہیں ہے، ہم پورا میچ کھیل کر جیتنا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ آئرلینڈ ٹیسٹ کا درجہ ملنے کے بعد اپنا اولین ٹیسٹ میچ پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔