لندن :مسلح شخص کی تراویح کے دوران مسجد میں گھسنے کی کوشش، ملزم فرار

لندن :مسلح شخص کی تراویح کے دوران مسجد میں گھسنے کی کوشش، ملزم فرار
کیپشن: مسلح شخص نے مسجد کے باہر ایک فائر کیا جس کے بعد وہ فرار ہو گیا۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ ڈیلی میل

لندن: لندن کے علاقے آئیفورڈ کی سیون کنگ مسجد کے باہر تراویح کے دوران ایک مسلح شخص فائر کر کے فرار ہوگیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق گزشتہ روز سیون کنگ مسجد میں تراویح کے وقت ایک مسلح شخص نے چہرہ ڈھانپے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی جسے نمازیوں نے پکڑ کر مسجد کے باہر دھکیل دیا۔

مسلح شخص نے مسجد کے باہر ایک فائر کیا جس کے بعد وہ فرار ہو گیا تاہم مبینہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے واقعے کا دہشت گردی سے تعلق کا خدشہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح شخص کے فائر سے کوئی شخص زخمی ہوا اور نہ کوئی نقصان پہنچا۔

میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ ہائی روڈ سیون کنگ پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔ مسجد انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور کوشش ہے کہ جلد ہی مبینہ حملہ آور کو تلاش کر لیا جائے گا۔