آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے جاپان کے سفیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے جاپان کے سفیر کی ملاقات
کیپشن: image by ISPR

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سفیر کی ملاقات ، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سفیر کونوری نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں خطے کے امن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

جاپانی سفیر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے اسے خطے کے استحکام کے لیے مفید قرار دیا ۔