پیپلزپارٹی اس وقت مسلم لیگ ن کی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہی ہے : صمصام بخاری

پیپلزپارٹی اس وقت مسلم لیگ ن کی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہی ہے : صمصام بخاری
کیپشن: image by facebook

لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹٰی اس وقت مسلم لیگ ن کی بی ٹیم بن چکی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اس وقت مسلم لیگ ن کی بی ٹیم بنی ہوئی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کو مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے تجاویز دینی چاہئیں اور اس کے لیے مثبت رویہ اپنانے کی ضرورت ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اپوزیشن اور دیگر سیاسی جماعتوں کو چاہئیے کہ حکومت کو کچھ وقت دیں ، قبل از وقت تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں ہے ۔