ایف آئی اے نے اسلام آباد سے مزید تین چینی باشندوں کو حراست میں لے لیا

ایف آئی اے نے اسلام آباد سے مزید تین چینی باشندوں کو حراست میں لے لیا
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : ایف آئی اے نے اسلام آباد سے مزید تین چینی باشندوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ کے الزام میں اسلام آباد سے مزید تین چینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے اہلکاروں نے بتایا کہ چینی باشندوں کے ساتھ تین پاکستانی لڑکیوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جوکہ مشتبہ طور پر چین سمگل کی جا رہی تھیں۔

واضح رہے کہ چینی شہریوں کی جانب سے پاکستانی لڑکیوں کے ساتھ شادی کے بعد ان کو چین فروخت کرنے کے الزامات سامنے آ رہے ہیں۔