2023 کا الیکشن پاکستان ریلوے کی کارکردگی پر لڑیں گے، شیخ رشید

 2023 کا الیکشن پاکستان ریلوے کی کارکردگی پر لڑیں گے، شیخ رشید
کیپشن: Image Source: Sheikh Rashid Official Twitter Account

راولپنڈی: زندگی میں پہلی باراحساس ہوا کہ شوکت خانم اسپتال بنانے کے لیے کتنی توانائی لگائی گئی؟  شیخ رشیدکا  ماں اور بچہ اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب 

تفصیلات کے مطابق ، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشیدنے ماں اور بچہ اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ زندگی میں پہلی باراحساس ہوا کہ شوکت خانم اسپتال بنانے کے لیے کتنی توانائی لگائی گئی ہے، آج ٹھیک 20 سال بعد عمران خان 400 کمروں کے ماں بچہ اسپتال کا افتتاح رہے ہیں جس میں 11 جدید آپریشن تھیٹر بنائے جائیں گے۔ عورتوں کی تعلیم میری پہلی ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر یلوے نے کہاکہ 9 ہزار کلومیٹر ریل کی لائن انگریز دے کرگیا اور ہم 2ہزار کلومیٹر ریلوے ٹریک کھا گئے، چاپلوسی کرنے والا وزیر نہیں، پی ٹی آئی کا شارٹ کورس 90 دن کا ہے لیکن میں دو سال کا کہتا ہوں۔

انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کر کہ کہا کہ خان صاحب میں مانتا اور کہتا ہوں کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا،  2023 کا الیکشن پاکستان ریلوے کی کارکردگی پر لڑیں گے، ریلوے میں2 لاکھ لوگوں کو نوکریاں دیں گے۔