ڈرامہ سریل دو بول کے اہم کردار عفان نے اپنی زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

ڈرامہ سریل دو بول کے اہم کردار عفان نے اپنی زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا
کیپشن: image by facebook

لاہور : معروف ڈرامہ سیریل دو بول کے اہم کردار عفان نے اپنی شادی کے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ طلاق یافتہ ہیں ، ان کی شادی ٹوٹ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ سیریل دو بول کے معروف کردار عفان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ سیریل دو بول نے انہیں ایک نئی پہچان دی ہے جس پر وہ مداحوں کے بہت شکر گزار ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میری شادی ہو چکی ہے بلکہ اب تو ٹوٹ بھی چکی ہے ، عفان نے بتایا کہ یہ زندگی کا سب سے تلخ تجربہ ہوتا ہے اور میں اس کے دوران بہت غمزدہ تھا۔

انھوں نے کہا کہ میری شادی میرے لیے اتنی اہمیت رکھتی تھی کہ اس کے ٹوٹنے پر میں اپنے دوستوں کے سامنے رویا ، پریشانی سے میری زندگی رک گئی تھی ۔