پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت، وزارت خزانہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت، وزارت خزانہ
کیپشن: Image Source : Twitter Official Account

اسلام آباد:  آئی ایم ایف اورپاکستان کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت، پاکستان نے تمام شرائط مان لیں۔ 


ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق، آئی ایم ایف اورپاکستان کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مذکرات آگے دو روز بھی جاری رہیںگے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو تسلیم کرلیا ہے لیکن حکومت اس معاملے پرخاموشی اختیار کرنا چاہتی ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات کا دور ختم ہوگیاہے اور اب آئی ایم ایف سے معاہدے کا اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے۔

دوسری جانب وزرات خزانہ کی جانب سے کہا گیاہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اورمذاکرات اگلے دوروز بھی جاری رہیں گے۔

یادرہے کہ  آئی ایم ایف نے حکومت کو بجلی و گیس مہنگی کرنے کی شرط پیش کی تھی جس کو حکومت نے تسلیم کرلیا تھا، آئی ایم ایف سے معاہد ے کے بعد چھوٹے صارفین کے علاوہ گیس و بجلی پر تما قسم کی سبسڈی ختم کردی جائیگی۔