میاں چنوں کے قریب مسافر وین نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق

میاں چنوں کے قریب مسافر وین نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق

میاں چنوں :  وین نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شیخوپورہ سے میاں چنوں آنے والی وین میلسی لنک کینال میں گر گئی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے انتظامیہ فوری طور پر کارروائی شروع کی۔

رضاکاروں نے بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار وین میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد سوار تھے۔ لاشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔