پابندیاں ہٹانے میں جلدبازی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، کینیڈین وزیراعظم

پابندیاں ہٹانے میں جلدبازی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، کینیڈین وزیراعظم

اوٹاوا: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ پابندیاں ہٹانےمیں جلدبازی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، صوبوں نےلاک ڈاوَن ختم کیا تو وائرس دوبارہ پھیل سکتا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کینیڈا کو دوبارہ سخت لاک ڈاوَن کی طرف دھکیلے گا۔

کورونا کا خطرہ اب تک ٹلا نہیں، احتیاط ضروری ہے، لاک ڈاوَن میں نرمی مرحلہ وار طریقے سے ہو گی۔خیال رہے کہ کینیڈا میں کورونا سے آج مزید 121 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ ملک میں اموات کی کل تعداد 4 ہزار690 ہو گئی ہے۔