صیہونی فوجیوں کا ایک بار پھر فلسطینیوں پر حملہ

صیہونی فوجیوں کا ایک بار پھر فلسطینیوں پر حملہ

یروشلم : اسرائیلی  فورسز  کی پرتشددکارروائیاں جاری ہیں اوربیت المقدس میں مسجد اقصٰی کے قریب ایک مرتبہ پھر اسرائیلی فورسز کی پُر تشدد کارروائیوں کے نتیجے میں 100 سے زائد  فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فورسز کی جانب سے متعدد فلسطینیوں   کو گرفتار بھی کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق صیہونی فوجیوں کا ایک بار پھر  فلسطینیوں  پر حملہ ہو ا ہے ۔ اس تازہ حملے میں اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں دستی بم  بھی پھینکے ،ربڑ کی گولیوں، اسٹن  گرینیڈ    اور واٹر کینن  کابےدریغ استعمال کیا ۔
جذبہ ایمانی سے سرشار فلسطینی  نوجوان اسرائیلی فوج کی گولیوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار بنے رہے ۔ ادھر ،استنبول میں اسرائیلی قونصل خانےکے سامنےسیکڑوں افراد نے احتجاج کیا  ہے۔
مظاہرین نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی تشدد کی شدید مذمت کی  ہے اور پوپ فرانسس کا تشدد  تشدد روکنےکامطالبہ کرتے ہوئے 
کہا کہ مقبوضہ  بیت المقدس تشدد نہیں عبادت کی جگہ ہے۔
 سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے  اسرائیلی فورسز کے حملوں کے بعد فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کی مذمت کی ہے۔