آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک سے ملاقات

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک سے ملاقات
سورس: file photo

راولپنڈی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں آرمی چیف نے  پرنس فلپ کےانتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا پرنس فلپ کے انتقال سے دنیا انتہائی مہذب شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) ‌‌کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےبرطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک کی ملاقات ہوئی  ۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغان مفاہمتی عمل پرہونےوالی تازہ پیش رفت پر بھی گفتگو ہوئی اس کے علاوہ  باہمی دفاعی تعاون کےاموربھی زیرغورآئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے پرنس فلپ کےانتقال پراظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا پرنس فلپ کےانتقال سےدنیاانتہائی مہذب شخصیت سےمحروم ہوگئی ہے۔

   برطانوی جنرل سر نکولس پیٹرک نے خطے میں استحکام کیلئےپاکستانی کوششوں کی تعریف کی جبکہ آرمی چیف نے بھی کورونا کےخلاف جنگ میں مدد پر ہم منصب سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کا پاک فوج برطانیہ سےدوستانہ تعلقات کوخاص اہمیت دیتی ہے۔

یاد رہے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ سعودی عرب میں سعودی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات میں فوجی تعاون کو مزید فروغ دینےکی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاک سعودی عرب تعاون کےخطے میں امن،سیکیورٹی پر مثبت اثرات ہیں۔