عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن مسترد کرتا ہوں: عمر سرفراز چیمہ

 عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن مسترد کرتا ہوں: عمر سرفراز چیمہ

لاہور:  گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے سمری مسترد ہونے کے باوجود عہدے سے ہٹانے کا غیر آئینی نوٹیفیکیشن مسترد کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق عمر سرفراز چیمہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’صدر پاکستان کے غیر معمولی حالات کے پیش نظر سمری مسترد کرنے کے باوجود کابینہ ڈویژن کا غیر آئینی نوٹیفکیشن جاری کیا جسے میں مسترد کرتا ہوں۔ آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے جلد آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ انشاءاللہ۔‘ 

2ee892d1c9e911cb02d7d8a4cd8f987e

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 17 اپریل کو گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیجی تھی جسے مسترد کر دیا گیا تھا تاہم سمری کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد کابینہ ڈویژن نے عمر چیمہ کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے گورنر پنجاب کی تعیناتی تک سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی قائم مقام گورنرکے فرائض انجام دیں گے۔

مصنف کے بارے میں