پنجاب بھر میں ون ڈش پر پابندی کے قانون پر من و عن عمل کرایا جائے: وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب بھر میں ون ڈش پر پابندی کے قانون پر من و عن عمل کرایا جائے: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے بڑا فیصلہ ، شادیوں پر ون ڈش پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کا حکم ۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں ون ڈش پر پابندی کے قانون پر من و عن عمل کرایا جائے اور خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ون ڈش پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، اس اقدام سے عام آدمی اور سفید پوش طبقے کو ریلیف ملے گا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہماری حکومت عام آدمی کی حکومت ہے ۔ اسلیے ہم ہر وہ قدم اٹھائیں گے جس سے عام آدمی اور سفید پوش طبقے کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کیلئے متحرک کردار ادا کرے ۔ ون ڈش پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد کا روزانہ کی بنیاد پر خود جائزہ لوں گا ۔

مصنف کے بارے میں