اداروں پر حملہ کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف قانون اپنا راستہ اپنائے گا: کابینہ کا فیصلہ 

اداروں پر حملہ کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف قانون اپنا راستہ اپنائے گا: کابینہ کا فیصلہ 
سورس: File

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے کہا ہے کہ اداروں پر حملہ کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف قانون اپنا راستہ بنائے گا۔ صدر نے گورنر پنجاب کے معاملے پر آئین کا مذاق بنایا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس  ہوا  جس میں سیاسی معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ کابینہ نے صدر مملکت عارف علوی کے کرداد پر شدید  تشویش کا اظہار کیا ۔کابینہ کی جانب سے صدر مملکت کا کردار آئین سے ماورا قرار دیدیا گیا ۔

کابینہ نے تشویش کا اظہار کرتے کہا کہ صدر نے گورنر پنجاب کے معاملے پر آئین کا مذاق بنایا۔ گورنر پنجاب عمر چیمہ کے اقدامات پر بھی کابینہ ارکان نے حیرانگی کا اظہار  کیا۔ اراکین کابینہ کا کہنا تھا کہ ملک کو انتشار کی جانب دھکیلنے کے لئے آئینی عہدوں کا استعمال کیا گیا۔  

کابینہ کا کہنا ہے کہ صدر اور گورنر پنجاب نے آئین ،قانون،پارلیمان ،جمہوریت کی توہین کی ۔وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کے لئے آئینی اختیار استعمال کیا۔ 

کابینہ کے مطابق ملک سیاسی افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ کابینہ  نے فواد اسداللہ خان کو مستقل ڈی جی آئی بی تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کا استعفی  بھی منظور کر لیا۔ 

وفاقی کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ  اداروں پر حملہ آور ہونے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ بنائے گا۔ 

واضح رہےکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے میانوالی اور ابیٹ آباد جلسے میں پی ٹی آئی کا ساتھ نہ دینے اور نیوٹرل رہنے پر اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں