شہباز حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، روپے کی بے قدری جاری 

شہباز حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، روپے کی بے قدری جاری 
سورس: File

کراچی: حکومت بدلی لیکن ڈالر نے اپنی روش نہ بدلی۔عمران حکومت کے بعد شہباز حکومت آنے پر بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری جاری ہے۔ ڈالر پھر 188.66 پر پہنچ گیا۔ 

نیو نیوز کے مطابق روپے کی  قدر میں  کمی  اور ڈالر کی پرواز جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 1  روپیہ 13  پیسے  مہنگا ہوگیا۔ڈالر 188.66 روپے پر ٹریڈ کرتا رہا۔ 

مارکیٹ رپورٹس کے مطابق  16 اپریل سے ڈالر کی قیمت میں 7 روپے 25  پیسے  کا اضافہ ہوگیا ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں