آرٹیکل 112 ۔۔۔ گورنر پنجاب اسمبلی توڑ سکتے ہیں ؟حمزہ شہباز کے گرد گھیرا تنگ

آرٹیکل 112 ۔۔۔ گورنر پنجاب اسمبلی توڑ سکتے ہیں ؟حمزہ شہباز کے گرد گھیرا تنگ

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز چوہدری کا کہنا ہے پنجاب اسمبلی میں آج بھی ہماری اکثریت ہے ،منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے پر حمزہ شہباز واضح اکثریت کھو دینگے جس کے بعد وہ اعتماد کا ووٹ لینے کے قابل نہیں رہینگے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سینٹر اعجاز چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب اسمبلی چلتی نہیں دکھائی دے رہی ،بس منحرف ارکان کے فارغ ہونے کی دیر ہے پھر ہم جا چاہیں گے وہ کرینگے ،کیونکہ ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد حمزہ شہباز اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکیں گے ۔

پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ ہماری اکثریت ہےاوراگر ہماراوزیراعلیٰ نہیں تو اسمبلی نہیں ہوگی، آرٹیکل 112 کے تحت اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے تو گورنر اسمبلی توڑ سکتا ہے۔

سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ جعلی امپورٹڈ حکومت اب نہیں چل سکتی، الیکشن کی طرف جانا ہوگا ، پنجاب اسمبلی میں اگر ہم نہیں تو پھر وہ بھی نہیں ہیں ۔