بھارت میں مغل بادشاہوں کے نام سے منسوب سڑکوں کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ 

بھارت میں مغل بادشاہوں کے نام سے منسوب سڑکوں کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ 

ممبئی :ہندو انتہا پسندوں نے مغل بادشاہوں سے منسوب سڑکوں کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ 

بھارتیہ جنتا پارٹی کے مرکزی رہنما آدیش گپتا نے این ڈی ایم سی کو خط لکھ کر تغلق روڈ، اکبر روڈ، اورنگ زیب لین، ہمایوں روڈ اور شاہجہاں روڈ کے نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

انتہاپسند رہنما کا کہنا ہے کہ یہ مسلم غلامی کی علامت والی سڑکیں ہیں جن کا فوری طور پر نام تبدیل کیا جائے۔

 آدیش گپتا  نے سڑکوں کے نام تبدیل کر کے  ہندو رہنماؤں کے ناموں سے رکھنے کی تجویز بھی دیدی ہے ۔