عمران خان گرفتاری: امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور یورپی یونین سمیت کئی ممالک کی اپنے شہریوں کو ٹریول ایڈوائزری جاری

عمران خان گرفتاری: امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور یورپی یونین سمیت کئی ممالک کی اپنے شہریوں کو ٹریول ایڈوائزری جاری

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان  کی گرفتاری کے بعد امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور یورپی یونین سمیت کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

ان ممالک نے اپنے شہریوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ آزاد کشمیر، بلوچستان، خیبرپختونخوا میں غیرضروری سفر سے گریز کریں۔ ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی، بدامنی اور اغوا کا خطرہ ہے، ریستورانوں اور شاپنگ سینٹرز میں محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔

کینیڈا کے ہائی کمیشن کی جانب سےاپنے شہریوں کو ان علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کا کہا ہے جہاں مظاہرے ہو رہے ہیں۔

خیال رہے گزشتہ روز نیب نے رینجرز کی مدد سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو القادر ٹرسٹ سکینڈمیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطہ سے گرفتار  کیا تھا۔

جس کے بعد   لاہور ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، کراچی ، پشاور ،کوئٹہ ،فیصل آباد ، میانوالی اور دیگر شہریوں پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا ہے۔  احتجاجی مظاہروں کی پیش نظر لاہور، اسلام آباد ، راولپنڈی، کوئٹہ سمیت دیگر بڑے شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے اجتماعات اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد دفعہ 144کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔