القادر ٹرسٹ سکینڈل: عمران خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منطور

القادر ٹرسٹ سکینڈل: عمران خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منطور

اسلام آباد:  نیب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منطور  کر لیا ہے۔

 عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت پولیس لائن نیو  گیسٹ ہاؤس میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کی، جہاں   نیب حکام نےعدالت سے عمران خان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی۔ چیئرمین پی ٹی آئی وکلا میں علی بخاری، خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔

وکلا کے دلائل سننے کے بعد جج نے چیئرمین پی ٹی آئی  کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منطور  کر لیا۔

خیال رہے کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں نئی ترامیم کے تحت کسی بھی عدالت کی جانب سے دیے جانے والے جسمانی ریمانڈ کی مدت 90 دن سے کم کر کے 14 روز کر دی گئی ہے۔

واضح رہے پولیس لائن  نیوگیسٹ ہاؤس کو ایک مرتبہ کے لیے عدالت کا درجہ دے دیا گیا تھا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔


نوٹیفکیشن کے مطابق  عمران خان کو ایف 8 اور جی 11 کے بجائےنیوگیسٹ ہاؤس پولیس لائن ہی میں احتساب عدالت اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیاجائے گا۔

پولیس لائنزکے باہرکنٹینرز لگا دیےگئے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

خیال رہے گزشتہ روز نیب نے رینجرز کی مدد سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو القادر ٹرسٹ سکینڈمیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطہ سے گرفتار  کیا تھا۔ میڈیکل بورڈ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تندرست قرار دیتے ہوئے بنیادی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو تندرست قرار دے دیا ، ذرائع نے کہا کہ عمران خان نے ڈاکٹرز سے کسی تکلیف کی شکایت نہیں کی، عمران خان کا بلڈ پریشر، شوگر لیول ،نبض ،دھڑکن نارمل تھی.