پنجاب میں فوج تعینات

 پنجاب میں فوج تعینات

لاہور:  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کے بعد پنجاب محکمہ داخلہ نے نے امن و امان کے قیام کے لیے پاک فوج کی خدمات حاصل کرلیں۔


پنجاب حکومت کی جانب سے آرٹیکل 245 کے تحت  پاک فوج کی خدمات طلب کی گئی تھیں جس پر وفاقی وزارت داخلہ نے پاک فوج کی خدمات کی منظوری دے دی۔


محکمہ داخلہ کے مطابق  پاک فوج کی دس کمپنیوں کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں، پاک فوج امن وامان قائم کرنےکے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرےگی اور  ضلعی انتظامیہ کی معاونت کرےگی۔