ہاکی ٹونامنٹ : پاکستان کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا

ہاکی ٹونامنٹ : پاکستان کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا

لاہور: چار ملکی انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ میں جاپان نے پاکستان کو 1-3 سے شکست دے دی ۔
میلبورن میں کھیلے گئے میچ میں جاپان کی جانب سے پاکستان کے خلاف 14 ویں منٹ میں تناکا کینٹا نے گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی، 46 ویں منٹ میں تناکا نے دوسرا گول کرتے ہوئے اسکور 0-2 کر دیا، 4 منٹ بعد میٹانی گینکی نے گیند کو جال میں پھینکتے ہوئے برتری میں اضافہ کر دیا جب کہ میچ کے آخری منٹ میں عتیق احمد نے پاکستان کی جانب سے پہلا گول کیا۔
ٹورنامنٹ کے 2 میچز میں پاکستان ٹیم کے خلاف 12 گول ہوئے ہیں جب کہ گرین شرٹس صرف 2 گول کرنے میں ہی کامیاب ہوئی ہے۔