کئی عرب ممالک کا اپنے شہریوں کو لبنان سے واپس بلانے کا اعلان

کئی عرب ممالک کا اپنے شہریوں کو لبنان سے واپس بلانے کا اعلان

دبئی: سعودی عرب میں 100ارب ڈالر کی کرپشن کی بڑی تحقیقات جاری ہیں تو لبنان کے سابق وزیراعظم سعد الحریری کے استعفے کے اعلان کے بعد عرب ممالک نے لبنان میں مقیم اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو خب دار کیا ہے کہ لبنان میں غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے اور جتنا جلدی ممکن ہو سکے وہاں سے نکل جائیں۔

بحرین نے پانچ نومبر کو سعد الحریری کے استعفے کے اعلان کے فوری بعد لبنان میں رونما ہونے والی نئی صورتحال اور خطرات کے پیش نظر عرب شہریوں کو الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ کویت اور عرب امارات نے بھی اپنے شہریوں کو لبنان سے فوری واپس بلا لیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں