نیوزی لینڈ نے پاکستان کو39 رنز سے ہراکر سیریز اپنے نام کرلی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو39 رنز سے ہراکر سیریز اپنے نام کرلی

شارجہ:شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 151 رنز بنائے، اوپنر سوفی ڈیوائن نے 70 اور کپتان سوزی بیٹس نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، تین خواتین کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹیں اورتین پلیئرز رن آﺅٹ بھی ہوئیں۔ سعدیہ یوسف اور جویریہ خان نے 2،2 جبکہ نشرہ سندھو نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 

da2d9ce09498da85c21e6c65c168362e

151 کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس 7 وکٹ پر 111 رنز ہی بنا سکی، عالیہ ریاض 23، ناہیدہ خان 22، سدرہ امین 18، بسمعہ معروف 15 رنز بنا سکیں، ایمی اسیٹرتھ ویٹ نے 2 جب کہ لی کیسرک، ہولی ہلڈلسٹن اور تھامسن نیوٹن نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ سوفی ڈیوائن پلیئر آف دی میچ قرار پائیں