کرینہ کپور کی جیکٹ کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

کرینہ کپور کی جیکٹ کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی جیکٹ زیب تن کیے ہوئے تصویر آجکل سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی تصویر آجکل سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ نیلے رنگ کی جیکٹ زیب تن کئے نظر آ رہی ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے نامور کمپنی کی جیکٹ زیب تن کی ہوئی تھی جس کی قیمت 1295 ڈالر یعنی تقریباً پاکستانی روپے کے حساب سے 1 لاکھ 36 ہزار 250 روپے کے قریب بنتی ہیں۔

یاد رہے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور جو شادی کے بعد مسلسل فلموں میں مصروف رہی ہیں مگر بیٹے کی پیدائش کے ساتھ ہی فلمی دنیا سے دور ہوتی نظر آ رہی ہیں۔

گزشتہ دنوں کرینہ کپور نے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مارچ 2018 تک نئی فلمیں سائن نہیں کرینگی کیونکہ وہ اپنے بیٹے تیمور کو وقت دینا چاہتی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں