سربراہ ایم کیوا یم فاروق ستار کا اگلے ہفتے امریکا روانگی کا امکان

اب کیا ہونے جا رہا ہے ؟ فاروق ستار کا اچانک بیرونِ ملک روانگی کا فیصلہ

سربراہ ایم کیوا یم فاروق ستار کا اگلے ہفتے امریکا روانگی کا امکان

کراچی: اپنی ماں کے کہنے پر  پارٹی اور سیاست سے دستبرداری کا اعلان کرنے والے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا اگلے ہفتے امریکا  روانگی کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فاروق ستار اگلے ہفتے امریکا کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنی بیٹی کی شادی کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فاروق ستار کا امریکا میں قیام تقریباً 6 ماہ تک ہو سکتا ہے۔


فاروق ستار نے گزشتہ روز پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے ساتھ ہونے والی پریس کانفرنس اور  آج رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے بعد  پیدا ہونے والی صورت حال سے ناراض ہو کر سیاست سے دستبرداری کا اعلان کیا تاہم 'ساتھیوں کے اصرار اور والدہ کے حکم پر واپس لے لیا'.