ملک بدر کیئے گئے غیر ملکی تاحیات واپس نہیں آسکتے ، یو اے ای حکام

ملک بدر کیئے گئے غیر ملکی تاحیات واپس نہیں آسکتے ، یو اے ای حکام

دبئی: اکثر اس غیر ملکی اس بات کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ "ملک بدر کیے گئے غیر ملکی واپس یو اے ای آسکتے ہیں " تو ایسے افراد کو دبئی ایمگریشن ڈپارٹمنٹ نے جواب دے ہی دیا ہے ۔متحدہ عرب امارات کے رہائشی اور امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گر کوئی شخص ایک دفعہ ریاست سے ملک بدر کر دیا گیا ہو تو وہ دوبارہ ریاست میں داخل نہیں ہو سکتا۔ 

 متحدہ عرب امارات کے 1973 کے رہائشی اور امیگریشن قانون کے آرٹیکل نمبر 28 کے وفاقی قانون نمبر 6 میں صاف صاف لکھی ہوئی ہے۔جس کے مطابق اگر کوئی غیرملکی ریاست سے ملک بدر کر دیا گیا ہو تو وہ ریاست میں ساری زندگی داخل نہیں ہو سکتا ماسوائے اسکے کہ اسنے وزارت داخلہ سے خاص اجازت حاصل کر لی ہو۔ اس آرٹیکل کے علاوہ ملک بدر کیا جانے والا شخص ریاست میں دوبارہ داخلے کے لیے رہائشی اورغیرملکی معاملات کے ڈایکٹر جنرل سے رجوع کر سکتا ہے اور ان کو اس پر لگی پابندی کو ہٹائے جانے کی درخواست جمع کرا سکتا ہے اسکے علاوہ اس مسئلے کا دوسرا کوئی حل نہیں ہے۔