سعودی بن لادن کمپنی کے حوالے سے اہم ترین خبر آگئی غیر ملکی خوشی سے نہال

سعودی بن لادن کمپنی کے حوالے سے اہم ترین خبر آگئی غیر ملکی خوشی سے نہال

سعودی بن لادن کمپنی کے حوالے سے اہم ترین خبر آگئی غیر ملکی خوشی سے نہال

ریاض :سعودی عرب کی سب بڑی تعمیراتی کمپنی "بن لادن " بدترین صورت حال پیش آنے کے بعد بہتری کی جانب گامزن ہے ۔ مکہ کرین حادثے اور تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد کمپنی کو تاریخی خسارہ برداشت کرنا پڑا تھا ۔

جس کے بعد اس نے اپنے ہزاروں ملازمین کو بھی نکال دیا تھا ۔ اور سعودی حکومت سے قرض بھی لینا پڑ ا تھا ۔ تاہم اب خبر آئی ہے کہ کمپنی نے حکومت سے لیے گئے اربوں ریال کے قرض کی اقساط واپس کرنا شروع کر دی ہیں ۔ 

بن لادن گروپ نے حرم مکی کے منصوبوں سے تعلق رکھنے والوں کے ایک ارب 185ملین ریال بقایا جات ادا کردیئے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جبکہ بن لادن گروپ کے چیئرمین کو انسداد بدعنوانی مہم کے تحت حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

باخبر ذرائع کا کہناہے کہ وزارت خزانہ نے گزشتہ ہفتے بن لادن گروپ کو 6ارب ریال دیئے تھے تاکہ وہ ٹھیکیداروں اور ملازمین کے حقوق ادا کردے۔ ابھی تک غیر جانبدار ذرائع سے اس اطلاع کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔ بینکاروں کا کہناہے کہ حکومت کے نئے معاملے کے تناظر میں بن لادن گروپ کی بابت خدشات کم ہوگئے ہیں۔

ماہرین کا یہ بھی کہناہے کہ کمپنی کی معاشے گی ، ی صورت حال بہتر ہونے سے غیر ملکی ورکروں کے واجبات کی ادائیگی مزید آسان ہوجائیگی ، جبکہ تنخؤاہوں کی ادائیگی کا طریقہ کار بھی مزید بہتر ہو جائے گا۔ اس سلسلے میں آئندہ چند ماہ اہم ہیں ۔