ارشد وہرہ کو نااہل قرار دیا جائے، فاروق ستار کا الیکشن کمشنر کو خط

ارشد وہرہ کو نااہل قرار دیا جائے، فاروق ستار کا الیکشن کمشنر کو خط

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ارشد وہرہ کا ایم کیو ایم چھوڑ کر دوسری پارٹی میں شامل ہونا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ڈپٹی میئر کراچی کے عہدے ہٹایا جائے اور نا اہلی کا نوٹیفکیشن فوری جاری کیا جائے۔

خط کے متن میں فاروق ستار نے خط میں رابطہ کمیٹی کے 3 نومبر کے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ارشد وہرہ کے معاملے پر مجھے قانونی کارروائی کا اختیار دیا گیا تھا۔ خط میں ارشد وہرہ کی خالی سیٹ پر ضمنی الیکشن کرانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں