حدیبیہ پیپر ریفرنس، سپریم کورٹ نے 3 رکنی بینچ قائم کر دیا

حدیبیہ پیپر ریفرنس، سپریم کورٹ نے 3 رکنی بینچ قائم کر دیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے قومی احتساب بیورو کی اپیل پر شریف برادران کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کی سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔ بینچ کی سربراہی جسٹس آصف سعید کھوسہ کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں جسٹس دوست محمد اور جسٹس مظہر خیل عالم میاں خیل شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 13 نومبر کو پہلی سماعت کرے گا۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نیب پراسکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شریف برادران کےخلاف حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس خارج کر دیا تھا جس کے بعد پاناما پیپر کیس کے دوران سپریم کورٹ کے فل بنچ کی آبزرویشن پر نیب نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں