کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ ، ایک ہی باﺅلر نے بغیر رنز دیئے پوری ٹیم آﺅٹ کر دی

کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ ، ایک ہی باﺅلر نے بغیر رنز دیئے پوری ٹیم آﺅٹ کر دی

کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ ، ایک ہی باﺅلر نے بغیر رنز دیئے پوری ٹیم آﺅٹ کر دی

نیو دہلی : بھارتی  شہر جے پور کی نجی کرکٹ اکیڈمی کے نوجوان فاسٹ باؤلر  نےحیرت انگیز کارنامہ سرا نجام دے دیا  ہے، کوئی رن دئیے بغیر پوری حریف ٹیم آؤٹ کر ڈالی۔


تفصیلات کے مطابق جے پور کی ڈیشا کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے پرل اکیڈمی کیخلاف میچ کے دوران 15سالہ لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر آکاش چودھری نےحریف ٹیم کو کوئی رن دئیے بغیر آئوٹ کر ڈالا۔


آکاش چودھری نے پہلے اوور میں دو، دوسرے میں دو اور تیسرے اوور میں بھی دو وکٹیں حاصل کیں ، چوتھے اور آخری اوور میں باقی ماندہ چاروں وکٹیںبھی لے اڑے۔ پرل اکیڈمی کی پوری ٹیم صرف7اوورز میں 32رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی جبکہ اس کے 7کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پولین لوٹے۔


میچ کی ایک اور حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ آکاش چودھری نے آخری 3گیندوں پر ہیٹ ٹرک کا انوکھا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ میچ کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے آکاش چودھری کا کہنا تھا کہ یک میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے کے ریکارڈز تو بنتے رہے ہیں لیکن ساری ٹیم کو آؤٹ کرنے کا کارنامہ انجام دے کر بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔


انہوں نے ظہیر خان کو اپنا آئیڈیل بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ان جیسا بائولر بننا چاہتے ہیں۔