معروف اداکار نے خاتون مداح کے خلاف مقدمہ درج کر وادیا

معروف اداکار نے خاتون مداح کے خلاف مقدمہ درج کر وادیا

ممبئی:معروف بھارتی اداکار ورن داھون نے خاتون مداح کے خلاف مقد مہ درج کروادیا ہے ۔


بھارتی میڈیا کے مطابق ورن نے پولیس میں درخواست دائر کروائی ہےکہ کالج کی طالبہ ورن کی مداح ہونے کا دعوع کر رہی ہیں اور اداکار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام بھیج رہی ہیں کہ اگر ورن خاتون مداح سے ملنے نہیں آئے گے تو وہ خودکشی کر لیں گی۔

تفصیلات کے مطابق خاتون مداح ان کو سماجی رابطوں کی تمام ویب سائٹ پر کا لزاور پیغام بھیج رہی ہیں کہ ان سے ملاقات کریں ۔انہوں نے مداح کو بلاک کیا تو ان کو کسی غیر نمبر سے کالز آنا شروع ہو گئی جن میں ورن کو دھمکا کیا جا رہا ہے کہ اگر ورن نے خاتون مداح کو" ان بلاک "نہ کیا تو وہ خود کشی کر لیں گی۔

لہذا خاتون مداح کی دھمکیوں نے تنگ آکر رون نے پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے۔