جمہوریت کی بقا و استحکام کیلئے قبل ازوقت انتخاب ہی مؤثر نسخہ ہیں، عمران خان

جمہوریت کی بقا و استحکام کیلئے قبل ازوقت انتخاب ہی مؤثر نسخہ ہیں، عمران خان

اسلام آباد: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ عالمی بینک کے مطابق گزشتہ ایک برس میں ملکی معیشت نمایاں ابتری کا شکار رہی ہے۔ عالمی بینک کا اندازہ ہے کہ پاکستان تقریباً سبھی بڑے معاشی اہداف کے حصول میں ناکام رہے گا۔

28838a6839adad9e369aa0858aed9f86

انہوں نے کہا کہ بدترین معاشی حکمت عملی کرنٹ اکاؤنٹ اور مالی خسارے میں اضافے کی موجب رہے گی ور اقتصادی نمو کی شرح بھی منفی اثرات کے زد میں رہے گی۔

1aff15db9672048eabe2aa2ef4bffa6d

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عالمی بینک نے (ن) لیگ کی جانب سے آفت زدہ معیشت کی حقیقت کھول دی ہے جبکہ بڑھتے ہوئے معاشی بحران اور مفلوج حکومت کے باعث قبل ازوقت انتخابات نہایت ضروری ہیں۔ جمہوریت کی بقا واستحکام کے لیے قبل ازوقت انتخاب ہی مؤثر نسخہ ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں