ممتاز بھٹو کی سندھ نیشنل فرنٹ پارٹی پی ٹی آئی میں ضم ہو گئی

ممتاز بھٹو کی سندھ نیشنل فرنٹ پارٹی پی ٹی آئی میں ضم ہو گئی

لاہور: سندھ میں تبدیلی کا جادو چل گیا۔ سندھ نیشنل فرنٹ پارٹی کے چیئرمین سردار ممتاز علی بھٹو کا اپنی پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ممتاز بھٹو کی سندھ نیشنل فرنٹ تحریک انصاف میں ضم ہو گئی جو کہ خوش آئند امر ہے۔ اس پیشرفت سے اندازہ ہو رہا ہے تحریک انصاف کا پیغام سندھ میں پھیل گیا۔

وائس کپتان کا کہنا تھا کی سندھ کی مزید بڑی قد آور شخصیات رابطے میں ہیں اور دسمبر میں کراچی میں رابطہ مہم چلائیں گے ۔ شاہ محمود قریشی کی نظر میں سندھ میں کسان خوش ہیں نہ صنعتکار اور کراچی کے شہری کچرے میں گھرے ہیں جبکہ نوازشریف اور ان کی جماعت نے جو وعدے کئے ان میں ایک بھی پورا نہیں کیا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں