رینجرز کی روہڑی کے علاقے میں کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

رینجرز کی روہڑی کے علاقے میں کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

روہڑی: ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملزمان امام بارگاہ باب کربلا جانا چاہتے تھے جنہیں ناکے پر موجود اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی۔

رینجرز اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے پر ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ 2 ملزمان نے خودکش جیکٹس کے ذریعے دھماکا کرنے کی بھی کوشش کی تاہم رینجرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان کے مطابق  ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں آج شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے اور سلسلے میں مختلف شہروں سے جلوس بھی برآمد ہو رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں