نواز شریف کی ریفرنسز یکجا کرنیکی درخواست مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

نواز شریف کی ریفرنسز یکجا کرنیکی درخواست مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت نے تین نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی نواز شریف کی درخواست مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تحریری تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ 9 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اس حکم نامے کے ذریعے ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست پر دونوں فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد خارج کی۔

تینوں ریفرنسز مین عائد کیے گئے الزامات مختلف ہیں صرف دو گواہان مشترک ہیں۔ درخواستگزار نے اپنی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے ریفرنسز یکجا کرنے کی استدعا کی۔ نواز شریف کیخلاف تینوں ریفرنسز عبوری ہیں جبکہ مزید ریفرنسز اور ملزمان بھی آ سکتے ہیں۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ ریفرنسز میں شریک ملزمان حسن نواز اور حسین نواز مفرور ہیں لہٰذا صرف ایک ملزم کے کہنے پر تینوں ریفرنسز کو یکجا نہیں کیا جا سکتا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں