مداحوں نے معروف اداکارہ کو معافی مانگنے پر مجبور کر دیا

مداحوں نے معروف اداکارہ کو معافی مانگنے پر مجبور کر دیا

لاہور: مداحوں نے معروف اداکارہ ہانیہ کو معافی مانگنے پر مجبور کر دایا۔


میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہانیہ نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں سے معافی مانگنا چاہتی ہوں جنہیں ویڈیو دیکھ کرتکلیف پہنچی، میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا۔ میں نے خود اس ویڈیو کو دوبارہ دیکھا تو مجھے تکلیف ہوئی اور عجیب سا لگا کہ یہ سب کچھ بہت غلط طریقے سے سامنےآیا۔ میں اپنی غلطی پر نادم ہوں ۔

رہے کہ گزشتہ روز معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک سنیپ چیٹ ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ جہاز میں اپنی سیٹ کے پیچھے بیٹھے مسافر کی بغیر اجازت تصویر بنانے کی کوشش کررہی تھیں، جب کہ پیچھے بیٹھا مسافر ہانیہ کی اس حرکت سے سخت پریشان نظرآرہا تھا اور کوشش کررہا ہے کہ وہ فریم میں نظر نہ آئے۔

ہانیہ کی اس ویڈیو کے باعث ان کو انتہائی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اب انہوں نے اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی ہے۔