نیب نے شریف خاندان کی لندن میں مزید آف شور کمپنیز اور جائیدادوں کا کھوج لگا لیا

نیب نے شریف خاندان کی لندن میں مزید آف شور کمپنیز اور جائیدادوں کا کھوج لگا لیا

اسلام آباد: شریف خاندان کی مشکلات کم ہونے کی بجائے بڑھنے لگیں۔ نیب نے شریف خاندان کی لندن میں مزید آف شور کمپنیوں اور جائیدادوں کا کھوج لگا لیا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے۔ شریف خاندان کی 10 سے زائد آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

لندن میں مے فیئر فلیٹ کے علاوہ بھی جائیدادیں شریف فیملی کے نام پر ہیں۔ نیو نیوز نے شریف فیملی کی کمپنیوں اور جائیدادوں کی تفصیلات بھی حاصل کر لیں۔ لندن میں گیارہ کمپنیاں اور پندرہ جائیدادیں شریف فیملی کے نام پر ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان میں فلیگ شپ انوسٹمنٹ  لمیٹڈ، ہرسٹون پراپرٹیز لمیٹڈ، کیو ہولڈنگ لمیٹڈ، کیونٹ ایٹن پلیس ٹو لمیٹڈ، فلیگ شپ سیکیورٹیز لمیٹڈ، فلیگ شپ ڈویلپمنٹ  لمیٹڈ اور ہلٹرن انٹرنیشل لمیٹڈ شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے مزید ریکارڈ برطانیہ سے مانگ لیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں